وزیراعظم نے خصوصی کمیٹی برائے زرعی اجناس سے سفارشات طلب کرلیں

شائع 17 اپريل 2020 02:02pm
وزیر اعظم عمران خان- فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان نے خصوصی کمیٹی برائے زرعی اجناس سے سفارشات طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ زراعت کے شعبے کےلئے موثر پالیسی اوربجٹ میں خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔پارلیمنٹ عوام کی امنگوں کا ادارہ ہے، حکومت کورونا سے نمٹنے کےلئے موثراقدامات کررہی۔

 وزیراعظم عمران خان سے اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرنے ملاقات کی۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، کورونا وائرس کے خطرات ،  معیشت چیلنجزاور حکومتی اقدامات پر بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم نے خصوصی کمیٹی برائے زرعی اجناس سے سفارشات طلب کرتے ہوئے کہاکہ  زراعت کے شعبے کےلئے موثر پالیسی اوربجٹ میں خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

اسپیکراسد قیصرنے کورونا سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کی تجاویزسے آگاہ کیا تو وزیراعظم نے کہاکہ پارلیمنٹ عوام کی امنگوں کا ادارہ ہے۔حکومت کورونا سے نمٹنے کےلئے موثراقدامات کررہی ہے۔

 وزیراعظم نے اسپیکرکی مذہبی ہم آہنگی پیدا کرنے کی کاوشوں کوبھی سراہا۔